in

افغان سفیر کی بیٹی نے موبائل کا ڈیٹا صاف کر کے حوالے کیا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے شیخ رشید کا انکشاف

افغان سفیر کی بیٹی نے موبائل کا ڈیٹا صاف کر کے حوالے کیا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے شیخ رشید کا انکشاف

افغان سفیر کی بیٹی نے موبائل کا ڈیٹا صاف کر کے حوالے کیا، پاکستان کو بدنام …

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن چار ٹیکسیوں میں سفر کیا ان تمام کو چیک کرلیا گیا ہے ، سفیر کی بیٹی نے اپنے موبائل کا ڈیٹا صاف کر نے کے بعد ہمارے حوالے کیا، اغواءکے شواہد نہیں ملے ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔

لال حویلی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے ،وزیر اعظم نے کل تمام آئی جیز ، سکیورٹی ایجنسیز کو حالات پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ، افغان سفیر کو اس تحقیقات کا حصہ بننا چاہئے جس کی انہوں نے درخواست کی ہے ، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ایف آئی آر درج کرائی ، حکومت کارروائی کر رہی ہے ، محترمہ خود چلی گئی ہیں ، ان کا کیس خود حکومت لڑے گی ۔ چاروں ٹیکسی ڈرائیور محنت کش اور مزدور ہیں ، ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی 700گھنٹے کی فوٹیج دیکھی ہے ، ہمارے مطابق معاملہ اغواءکا نہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری بد نصیبی ہے کہ کشمیر میں مریم نواز کی الیکشن مہم اپنی جماعت اور نواز شریف کے حق میں نہیں بلکہ عمران خان کی مخالفت میں ہے ،انہوں نے ابھی سے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اسی لئے کہتی پھر رہی ہیں کہ اگر پی ٹی آئی جیتی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گی ، وہ گزشتہ سال سے حکومت کے خاتمے اور دھرنوں کا اعلان کر رہی ہیں ۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ، چین کی حکومت مطمئن ہے ۔

مزید :

قومیجرم و انصاف



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائشہ عُمرنے بھی شنیراکرم کےمشورے کی تائیدکردی

عائشہ عُمرنے بھی شنیراکرم کےمشورے کی تائیدکردی

موجودہ ہائی برڈجنگ میں مزید تیزی آئی گی،شیخ رشید

موجودہ ہائی برڈجنگ میں مزید تیزی آئی گی،شیخ رشید