in

قیامت کی نشانی ننکانہ صاحب میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا بھائی نکلا پولیس نے کیسے پتا لگایا؟ افسوسناک انکشاف 

قیامت کی نشانی ننکانہ صاحب میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا بھائی نکلا پولیس نے کیسے پتا لگایا؟ افسوسناک انکشاف 

قیامت کی نشانی ، ننکانہ صاحب میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا بھائی …

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن )سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اپنا ہی 14 سالہ سگا بھائی نکلا ۔

فیس بک پیج ” احسن ڈیلی “ کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ بڑا گھر کے علاقے بچیکی ، تین چک سے سات سالہ ننھی بچی غلام فاطمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی ، میڈیکل اور ڈی این اے کے بعد معلوم ہواکہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو بھائی کی حرکات کو مشکوک جانتے ہوئے ثقلین کا بھی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ، پی ایف سی کی رپورٹ کے مطابق ثقلین کا ڈی این اے میچ کر گیا اور 14 سالہ ثقلین نے بھی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ۔اہل علاقہ کا کہناتھا کہ ملزم لڑکے کو ماضی میں بھی جانوروں کے ساتھ غیر فطری فعل کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ ا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ لڑکے ثقلین کا چال چلن اچھا نہ تھا۔ گاوں والوں نے ماضی میں لڑکے ثقلین کو جانوروں سے بھی غیر فطری فعل کرتے ہوئے پکڑاتھا،مگر والدین نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے نہیں لیااور اس واقعہ پر پردہ پوشی اختیار کی۔جس وجہ سے اس سانحہ میں والدین کی غفلت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابننکانہ صاحب



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں دہشتگروں کے سلیپرسیل دوبارہ فعال ہونیکاخطرہ

پاکستان میں دہشتگروں کے سلیپرسیل دوبارہ فعال ہونیکاخطرہ

ویڈیو:پاکستانی لڑاکا طیارے میراج کی برطانوی ایئرشو میں شرکت

ویڈیو:پاکستانی لڑاکا طیارے میراج کی برطانوی ایئرشو میں شرکت