in

لڑکی کے باپ نے بیٹی کو نوجوان لڑکے ملتے ہوئے دیکھ لیا اور پھر ۔۔۔ بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ 

لڑکی کے باپ نے بیٹی کو نوجوان لڑکے ملتے ہوئے دیکھ لیا اور پھر ۔۔۔ بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ 

”لڑکی کے باپ نے بیٹی کو نوجوان لڑکے ملتے ہوئے دیکھ لیا اور پھر ۔۔۔“ بھارت …

بریلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں 17 سالہ لڑکی اور 19 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر نے کا اندوہناک واقعہ پیش آیاہے جنہیں میر گنج میں ان کے اپنے ہی اہل خانہ نے قتل کر ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پیش آیا ، ملزمان نے لڑکی اور لڑکے کو قتل کرنے کے بعد درخت کے ساتھ لٹکا دیا تاکہ قتل کو خود کشی کا رنگ دیا جا سکے ، بدھ کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاش ملی ہے جنہوں نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا جس میں تصدیق ہوئی کہ دونوں کو قتل کیا گیاہے ۔

پولیس نے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھیں ، انکوائری میں یہ انکشاف ہوا کہ لڑکا اور لڑکی ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے اور دونوں ایک ہی گاﺅں میں رہتے تھے ، لڑکی ایک روز لڑکے سے ملنے کیلئے گئی لیکن اس کے باپ نے دیکھ لیا ، بعد میں لڑکی کے بھائی اور دیگر تین رشتہ دار موقع پرپہنچے اور دونوں کو قتل کر دیا ، اس کے بعد ملزمان نے لاشوں کو درخت کے ساتھ لٹکا کر خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔پولیس نے تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر تمام افراد کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامیجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

عرب امارات: شہریت قانون میں تبدیلی

عرب امارات: شہریت قانون میں تبدیلی