in

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد  کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد  کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد  کو گرفتار کرلیا

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردکو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتار دہشت گرد تحریک طالبان سوات کا اہم مطلوب کمانڈر حسین علی عرف عبداللہ عرف ازبک ہے۔دہشت گرد کے  قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور مع 2 عدد میگزینز، 10 عدد کارتوس اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد مختلف قسم کے دہشت گردی مقدمات میں سی ٹی ڈی پولیس اور مقامی پولیس ضلع بونیر کو مطلوب تھا، جس کے سر پر انعامی رقم 30 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔گرفتار دہشت گرد نے 2016 میں پولیس اہل کار کانسٹیبل فضل باری کو اغوا کر کے شہید کیا تھا، جب کہ 2020 میں دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دوران آپریشن آرمی اور ایلیٹ فورس اہل کاروں پر فائرنگ کی تھی، جس میں 2 اہل کار شہید ہو گئے تھے، 2010 میں تخریب کاری کی غرض سے سپین جماعت بلو خان درہ کے مقام پر بم نصب کیا تھا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیخیبرپختون خواہسوات



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیل میں یو اے ای نے پہلا سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیل میں یو اے ای نے پہلا سفارتخانہ کھول لیا

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقا میں فسادات، 72افراد ہلاک

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقا میں فسادات، 72افراد ہلاک