in

نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور وہاں۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے 

نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور وہاں۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے 

نایاب قتل کی رات دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور وہاں۔۔ ماڈل کے قتل کی تفتیش …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی فیز 5میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب علی کے قتل کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گھر کے اندر قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل کی تفتیش کا سلسلہ ابھی جار ی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی رات ماڈل نایاب جھگڑے کے بعد فارم ہاو¿س سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات مقتولہ کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور مقتولہ  کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںجرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکپتن میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور چار بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین کم عمر قاتل گرفتار

پاکپتن میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور چار بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین کم عمر قاتل گرفتار

مون سون اسپیل: آبی ذخائر میں اضافہ

مون سون اسپیل: آبی ذخائر میں اضافہ