in

ای الیون تشدد کیس پولیس نے واقعے میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار کرلیا

ای الیون تشدد کیس پولیس نے واقعے میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار کرلیا

ای الیون تشدد کیس، پولیس نے واقعے میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی پولیس نے ای الیون میں لڑکے، لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتا ر کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت محب بنگش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے دیگر ملزمان کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے گرفتاری کے بعد محب بنگش کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دیگرملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم محب اللہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ میں پولیس کے سامنے خود پیش ہوا ہوں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی شناخت پریڈ 26جولائی تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو جیل منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث ایک اور ملزم ادراس بٹ کو ریمانڈ مکمل ہونے میں عدالت پیش کیا ،عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ ادراس بٹ کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرایا جائے اور ملزم کو آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے ہمراہ پیش کیا جائے ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیاسلام آباد



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گورنر سندھ کو ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے مرتضیٰ وہاب 

گورنر سندھ کو ہر معاملے میں بات نہیں کرنی چاہئے مرتضیٰ وہاب 

چھپ کر شادی کرنے کے سوال پر ماہرہ خان کھل کر بول پڑیں

چھپ کر شادی کرنے کے سوال پر ماہرہ خان کھل کر بول پڑیں