in

42 سالہ محبوبہ کے منہ موڑنے پر ناکام عاشق نے اس کا گلا کاٹ دیا

42 سالہ محبوبہ کے منہ موڑنے پر ناکام عاشق نے اس کا گلا کاٹ دیا

42 سالہ محبوبہ کے منہ موڑنے پر ناکام عاشق نے اس کا گلا کاٹ دیا

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے دوارکا میں ناکام عاشق نے 42 سالہ محبوبہ کا گلا کاٹ دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کرشنا نامی نوجوان کا 42 سالہ مونیکا شرما سے تعلق تھا تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے مونیکا نے کرشنا کو منہ لگانا چھوڑ دیا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے تیز دھار آلے سے مونیکا کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کی 17 سالہ بیٹی اشو نے بتایا کہ ملزم اس کی ماں سے ملنے کیلئے اکثر گھر آیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مونیکا شرما کے شوہر کا انتقال فروری 2021 میں ہوا تھا اور وہ اپنی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ دلی میں مقیم تھی جبکہ اس کا 11 سالہ بیٹا ریاست ہریانہ میں اپنے ننھیال میں رہتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسجرم و انصاف



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں کو قتل کرکے پکا کر کھانے والے سفاک مجرم کو سخت سزا سنا دی گئی

ماں کو قتل کرکے پکا کر کھانے والے سفاک مجرم کو سخت سزا سنا دی گئی

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں