in

امیر کاروباری افراد کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والے 3 ملزم پکڑے گئے ان کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

امیر کاروباری افراد کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والے 3 ملزم پکڑے گئے ان کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

امیر کاروباری افراد کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والے 3 ملزم پکڑے …

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دلی کی پولیس نے ایک ایسے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے جو کاروباری افراد کو ان کی فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے تین افراد راج کشور سنگھ (سافٹ ویئر انجینئر) اور آرین ڈکشٹ (ایم بی اے) سمیت ایک خاتون (سافٹ ویئر انجینئر) کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ کاروباری افراد کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر بلیک میل کرتے اور ان سے پیسے وصول کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ راج کشور ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے جو 2012 میں دلی آیا تھا۔ حکام نے یہ ایکشن اس درخواست پر لیا جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ اسے گزشتہ کچھ روز سے نامعلوم نمبر سے کالز آ رہی ہیں اور ایک کروڑ روپے مانگے جا رہے ہیں، ملزمان نے دھمکی دی ہے کہ رقم نہ ملنے کی صورت میں اس کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائیں گی۔

کرائم برانچ حکام کا کہنا ہے کہ راج کشور کا لائف سٹائل بہت زیادہ مہنگا تھا۔ اس نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے گڑگام میں ایک سپا کھولا جہاں وہ لڑکیوں کے ذریعے امیر لوگوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرتا اور رقم وصول کرتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسجرم و انصاف



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور: افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 2افراد گرفتار

پشاور: افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 2افراد گرفتار

ڈائجسٹ رائٹرز کی وجہ سے ساس بہو کے جھگڑے دکھائے جا رہے ہیں انور مقصود نے ڈرامہ لکھنا کیوں چھوڑا؟ وجہ بتادی

ڈائجسٹ رائٹرز کی وجہ سے ساس بہو کے جھگڑے دکھائے جا رہے ہیں انور مقصود نے ڈرامہ لکھنا کیوں چھوڑا؟ وجہ بتادی