in

لاہور معروف ماڈل مبینہ طور پر قتل بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور معروف ماڈل مبینہ طور پر قتل بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور، معروف ماڈل مبینہ طور پر قتل، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی درالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی میں معروف ماڈل نایاب ملک کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ کے بھائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جب گھر آیاتو کمرے کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی اور مقتولہ کی لاش فرش پر پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،نایاب کی لاش ڈی ایچ اے فیز 5میں ایک گھر سے ملی ہے، مقتولہ غیر شادی شد ہ تھی اورگھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون پہلے مختلف گانوں کے اندر ماڈلنگ کرنے کے بعد کافی عرصہ سے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کرچکی تھی، مقتو لہ کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے،مختلف پہلوﺅں سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومیجرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغانستان:بھارت نے قندھار میں قونصل خانہ بندکردیا

افغانستان:بھارت نے قندھار میں قونصل خانہ بندکردیا

موقع ملا تو شاہ رخ خان کی یہ چیز  میں چرا لوں گی انوشکاشرما نے دل کی بات کہہ دی 

موقع ملا تو شاہ رخ خان کی یہ چیز  میں چرا لوں گی انوشکاشرما نے دل کی بات کہہ دی