in

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی 

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی لیکن طریقہ واردات کہاں سے سیکھا؟ زبان کھول دی 

موٹرسائیکل کیلئے نوجوان نے زیادتی کے بعد ہمسائے کی بیوی کی جان لے لی ،لیکن …

لاہور (خصوصی رپورٹ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں نوجوان نے موٹرسائیکل کے لالچ میں اپنے ہمسائے اوردوست کی اہلیہ سے زیادتی کے بعد اس کی جان لے لی اور انکشاف کیا کہ واردات کے بعد شواہد مٹانے کے لیے مقتولہ کے گلے میں ڈالا گیا دوپٹہ بھی جلادیا اور یہ سب کچھ اس نے پڑوسی ملک کی کرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل ’ سی آئی ڈی ‘ سے سیکھا لیکن پھر بھی پکڑاگیا۔

شاہزیب نامی ملزم نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ چندرائے گاﺅں میں بابر اور وہ پڑوسی ہیں، مقتولہ  ’ن بی بی‘ کا بھی گھر میں آنا جانا تھا، ایک روز اس نے بتایا کہ سسر نقدی رکھوا کرگیاہے اور زیور بھی پہن رکھا تھا، رقم اور زیور دیکھ کر لالچ میں آگیاکہ نئی موٹرسائیکل خرید لوں گا۔ ملزم نے بتایا کہ اس واردات سے پہلے ہی مقتولہ کے شوہر کی موٹرسائیکل استعمال کرتا تھا لیکن کبھی مل جاتی تھی اور کبھی نہیں۔

ایک بچے کا باپ اور پولیس حراست میں موجود ملزم نے بتایاکہ رات کو چھت کے ذریعے ان کے گھر پہنچا اور سیڑھیوں سے کمرے میں گھس گیا، مقتولہ کی آنکھ کھلی تو وہ ڈر گئی ، اسے خبردار کیا کہ شور نہ کرنا، شور کیا تو جان سے ماردوں گا لیکن جب وہ شور مچانے لگی تو پکڑ کر بیڈ کیساتھ پٹخ دیا، ساتھ ہی سر میں ڈنڈے مارے جس سے وہ نیم بے ہوش ہوگئی۔

شاہریب کاکہناتھاکہ خاتون کی بے ہوشی کے دوران ہی جنسی ہوس بجھائی ، ہاتھوں اور دوپٹے سے اس کا گلادبایا ، زیوراتارا اور دراز میں موجودہ نقدی اٹھا کر فرار ہونے لگا تو جاتے جاتے خیال آیا کہ اگر زندہ بچ گئی تو سب کچھ بتاسکتی ہے ، دوبارہ واپس مڑا اور اسے بینڈ سے کھینچ کر سیف الماری کیساتھ نیا دوپٹہ گلے میں ڈال کر چھوڑآیاکہ اگر ابھی سانسیں باقی ہوئیں تو خود ہی مرجائے گی اور ایسا محسوس ہوگا کہ خودکشی کی ، اس کے بعد گلادبانے کیلئے استعمال ہونیوالا دوپٹہ جلادیاتھاتاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔ 

ڈیلی پاکستان کے سوال پر ملزم نے بتایاکہ اس نے سب کچھ ڈرامے ’سی آئی ڈی‘ میں دیکھا تھاکہ کپڑوں پر بھی انگلیوں کے نشانات اور پسینے کے شواہد باقی رہ جاتے ہیں ۔ 

پولیس کے مطابق چار ماہ قبل لڑکی کے اہلخانہ نے اس کے سسرال کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، 10افراد کا ڈی این اے کروایا تھا۔پولیس کو قتل کی اطلاع ملی تو فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور کافی شواہد اکٹھے کیے تھے جس میں شاہزیب کی طرف اشارہ جاتا تھا۔ فوتگی کے دن ہی ملزم نے اپنی فیملی کو ہمراہ لیا ، جب وہاں سب لوگ تعزیت کیلئے آرہے تھے لیکن یہ داتا دربار چلے گئے جس کی وجہ سے شک ہوا کیونکہ ان کا ایک دوسرے کے گھر آناجانا کافی زیادہ تھا لیکن انتقال پر وہاں نہیں گیا۔دوسری بار جب تفتیش کیلئے بلایاگیا تو زبان کھول دی اور ابھی تک کی تفتیش کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی واردات کی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسویڈیو گیلریجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا

میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم

میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم