in

بھتہ نہ ملنے پر بدنام زمانہ انڈر ورلڈ گینگ نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی

بھتہ نہ ملنے پر بدنام زمانہ انڈر ورلڈ گینگ نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی

بھتہ نہ ملنے پر بدنام زمانہ انڈر ورلڈ گینگ نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجر پورہ کے علاقہ بدنام زمانہ بھتہ مافیا ندیم عرف مٹھا گاڈی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر پر فائرنگ کردی۔

شہری رانا محمد جمیل کے مطابق وہ پٹہ کمانی کا کا م کرتا ہے،ندیم عرف مٹھا گاڈی کچھ عرصہ سے 20 لاکھ روپے بطور بھتہ مانگ رہا تھا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں،آج ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر فائرنگ کردی۔گجر پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ندیم عرف مٹھا گاڈی کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں بھتہ خوری سمیت دیگر مقدمات درج ہیں،ملزم کو چند ماہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ رہا ہوگیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:زرد رنگ نالے کے بند مقام کا سراغ لگائے گا،شہری انتظامیہ

کراچی:زرد رنگ نالے کے بند مقام کا سراغ لگائے گا،شہری انتظامیہ

وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی