in

عثمان مرزا کو پھانسی یا عمر قید ہوسکتی ہے آئی جی اسلام آباد نے واضح کردیا

عثمان مرزا کو پھانسی یا عمر قید ہوسکتی ہے آئی جی اسلام آباد نے واضح کردیا

“عثمان مرزا کو پھانسی یا عمر قید ہوسکتی ہے” آئی جی اسلام آباد نے واضح کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان مرزا کے خلاف کیس اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اسے پھانسی یا عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ عثمان مرزا نامی ملزم نے کچھ روز قبل ایک لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے زبردستی کپڑے اتروائے اور ان کی ویڈیو بھی بنوائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کیس میں اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عدالت کے سامنے اتنا مضبوط کیس پیش کریں کہ ضمانت ہو ہی نہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں 54 اے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے جو کسی خاتون کے زبردستی کپڑے اتارنے سے متعلق ہے۔ اس دفعہ کے تحت ملزم عثمان مرزا کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں کیس پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کیس میں تمام وسائل بروئے کار لا کر شہادتیں اکٹھی کی جائیں۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیاسلام آباد



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد: سلطان اور شہنشاہ ہرماہ 3 لاکھ روپے چر جاتے ہیں

فیصل آباد: سلطان اور شہنشاہ ہرماہ 3 لاکھ روپے چر جاتے ہیں

عالمی بینک اور چین کا پاکستان کو قرض

عالمی بینک اور چین کا پاکستان کو قرض