in

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، …

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ شیخم کے علاقہ میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزمان واقعہ کی ویڈیو بنانے کے بعد خاتون سے 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس قصور گئی تھی جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا،خاتون کو باغ کے مالی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنے دوستوں کو بلاکر ان سے بھی زیادتی کروائی۔متاثرہ خاتون جب تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر رضوان نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے معاملہ پر سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،پولیس نے 11میں سے چار ملزمان گرفتار کر لیےہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کوخاتون کے ساتھ زیادتی مقدمہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں۔مقدمہ درج نہ کرنے پر ٹی اے ایس آئی رضوان کے خلاف155-C کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے خواتین پر تشدد اور زیادتی کے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ مقدمہ کا اندراج متاثرہ خاتون کے بیان پر کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابقصور



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: دوحا معاہدےکیخلاف ورزی برداشت نہيں کريں گے، طالبان