in

افیئر کا شبہ آدمی نے بیوی کو 30 کلو وزنی لوہے کی زنجیر سے باندھ دیا کتنا عرصہ ظلم ہوتا رہا؟ روح تڑپا دینے والی تفصیلات

افیئر کا شبہ آدمی نے بیوی کو 30 کلو وزنی لوہے کی زنجیر سے باندھ دیا کتنا عرصہ ظلم ہوتا رہا؟ روح تڑپا دینے والی تفصیلات

افیئر کا شبہ، آدمی نے بیوی کو 30 کلو وزنی لوہے کی زنجیر سے باندھ دیا، کتنا عرصہ …

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے تین ماہ سے لوہے کی 30 کلو وزنی زنجیروں سے بندھی خاتون کو آزاد کرالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پرتاپ گڑھ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 40 سالہ خاتون کو ریسکیو کرلیا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے اور اس کے ساتھ اکثر مار پیٹ کرتا رہتا ہے۔ تین ماہ قبل شوہر نے افیئر کا الزام لگایا اور بیٹے کے ساتھ مل کر خاتون کو لوہے کی زنجیروں سے باندھ دیا۔ خاتون تین ماہ تک زنجیروں سے بندھی رہی اور ظلم سہتی رہی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ظالم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریٹائرمنٹ والے دن نائب قاصد کے لئے انوکھی الوداعی تقریب

ریٹائرمنٹ والے دن نائب قاصد کے لئے انوکھی الوداعی تقریب

کرونا وائرس:مثبت کیسز کی شرح 2.72  فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہوگئی