in

باپ نے اپنے 3 بچوں کو آئس کریم لے دی لیکن اس میں کیا ملا ہوا تھا؟ ایسا انکشاف کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

باپ نے اپنے 3 بچوں کو آئس کریم لے دی لیکن اس میں کیا ملا ہوا تھا؟ ایسا انکشاف کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

باپ نے اپنے 3 بچوں کو آئس کریم لے دی، لیکن اس میں کیا ملا ہوا تھا؟ ایسا انکشاف …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سنگدل باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے تین بچوں کو زہریلی آئس کریم کھلادی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 جون کو پولیس کو اطلاع ملی کہ تین بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھالی ہے۔ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج 29 جون کو پانچ سالہ عالیشان محمد علی انصاری کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی بچے کی سات سالہ بہن علینہ اور دو سالہ بھائی ارمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پانچ سالہ بچے کے انتقال پر پولیس نے ماں کو تھانے بلا کر اس سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ بچوں نے خود زہریلی چیز نہیں کھائی تھی بلکہ ان کے باپ محمد علی نوشاد انصاری نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر بچوں کو آئس کریم میں چوہے مارنے کی دوا ملا کر کھلائی تھی۔

پولیس نے ملزم باپ کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم محمد علی انصاری بچوں کو زہر دینے کے بعد سے فرار ہے۔

مزید :

جرم و انصاف



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Rape

لاہور: والد کی وفات پر برطانیہ سے آئی لڑکی کا ریپ

ویکسین کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟

ویکسین کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟