in

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں کے جسمانی …

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقہ صدر کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عبدالعزیز اور اس کے بیٹوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد علی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ملزموں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد پولیس ملزمان کو کینٹ کچہری سے لے کر روانہ ہو گی ۔ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر کچہری پیش کیا گیا تھا ۔

ادھر نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم عزیز الرحمان نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اس کی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی۔ ملزم نے تسلیم کیا کہ طابعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ویڈیو بنائی ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہو گیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عزیز نے بیان دی اکہ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی ، مدرسہ کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لئے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین اور مہتتم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے ۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام عائد کردیا

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام عائد کردیا

بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم