in

خاتون نے گوگل پر طریقہ ڈھونڈنے کے بعد آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

خاتون نے گوگل پر طریقہ ڈھونڈنے کے بعد آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

خاتون نے گوگل پر طریقہ ڈھونڈنے کے بعد آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون نے گوگل پر طریقہ ڈھونڈنے کے بعد آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع ہردا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تبسم نے 18 جون کو پولیس کو اپنے شوہر کے فوت ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں تو پتہ چلا کہ اس کا شوہر عامر مہاراشٹر میں مزدوری کرتا تھا۔ گھر کے حالات انتہائی خراب تھے، ایسے میں تبسم ایک اور آدمی عرفان کی مدد سے گھر کا خرچہ چلاتی تھی۔ اسی لین دین میں تبسم اور عرفان ایک دوسرے کے قریب آگئے۔

مہاراشٹر میں کورونا لاک ڈاؤن لگا تو عامر گھر آگیا جس کے باعث تبسم اور عرفان کا ملنا محال ہوگیا۔ دونوں نے مل کر عامر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق عامر دمے کا مریض تھا، تبسم نے اس کی دوائی تبدیل کردی جس سے عامر کی حالت خراب ہوگئی۔ رات کے وقت عرفان گھر آیا اور اس نے خاتونِ خانہ کی مدد سے مل کر عامر کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھے اور اس کے بعد عرفان نے ہتھوڑے سے اس وقت تک وار کیے جب تک عامر کی جان نہیں نکل گئی۔

پولیس نے قتل کی تحقیقات کے دوران سائبر کرائم کی مدد سے تبسم کی گوگل ہسٹری چیک کی تو پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر کو قتل کرنے سے پہلے گوگل پر ہاتھ، پاؤں باندھنے، قتل کرنے اور لاش کو ٹھکانے لگانے کے طریقے ڈھونڈتی رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امريکا سے کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لائيں، جماعت اسلامی

امريکا سے کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لائيں، جماعت اسلامی

اداکارہ سارہ خان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

اداکارہ سارہ خان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع