in

متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام معروف مذہبی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام معروف مذہبی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ، معروف مذہبی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف مذہبی رہنما شِو شنکر بابا کے خلاف متعدد بچوں کو جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں شِو شنکر بابا نے سُشیل ہری انٹرنیشنل ریذیڈنشل سکول بنا رکھا تھا جس کے متعدد سابق طلبہ نے سوشل میڈیا پر شِو شنکر بابر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

طلبہ کی شکایات پر شِو شنکر بابر کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شو شنکر کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں ڈیہرہ دھوں کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس کے باعث وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔

تین شکایات کی بنا پر آل ویمن پولیس نے شو شنکر بابر کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کیس کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے کرائم برانچ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی بی – سی آئی ڈی) کے سپرد کردیا گیا ہے جو 13 طلبہ سے اس حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

مزید :

بین الاقوامیجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپوزیشن کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے پر خوشی ہے، شہبازگل

اپوزیشن کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے پر خوشی ہے، شہبازگل

domestic-violence

گوجرانوالہ: بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر گرفتار