in

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کرانے والے گروہ کا ایک ہزار لڑکیاں سمگل کرنے کا اعتراف

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کرانے والے گروہ کا ایک ہزار لڑکیاں سمگل کرنے کا اعتراف

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر جسم فروشی کرانے والے گروہ کا ایک ہزار …

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں حکام نے ایک ایسے منظم گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو نوجوان لڑکیوں کو ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر ان سے جسم فروشی کراتا تھا، گروہ نے ایک ہزار لڑکیاں بھارت سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی تفتیش کے دوران ایک ایسے گروہ کا پتہ لگایا جو نوجوان لڑکیوں کو غیر قانونی طریقے سے بھارت سمگل کرکے ان سے جسم فروشی کراتا تھا۔

حکام کے مطابق اس گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ایک ہزار لڑکیوں کو بھارت سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گروہ کے ارکان 17 سے 22 سال کی نوجوان لڑکیوں کو ٹک ٹاک سٹار بنانے کا لالچ دے کر انہیں غیر قانونی طریقے سے بھارت سمگل کرتے اور وہاں زبردستی ان سے جسم فروشی کراتے تھے۔ گروہ کے نو ارکان کو بنگلہ دیش جب کہ دو ارکان کو بنگلہ دیش سے متصل بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامیجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بیک وقت 10بچوں کی پیدائش، خاتون کانام گنیزبک میں درج

بیک وقت 10بچوں کی پیدائش، خاتون کانام گنیزبک میں درج