in

کوئٹہ خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا

کوئٹہ خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا

کوئٹہ، خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال …

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں مجرم کو تین سال قید اور 45ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنا دی۔بلوچستان میں چائلڈ پورنوگرافی ، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے سائبر کرائم کے کسی مقدمے میں یہ پہلی سزا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )کے مطابق ملزم ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے لڑکی کے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا جس پرمتاثرہ لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروایا تھا اور ملزم کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا ۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم ٹیکسی ڈرائیور تھا اور اسے کوئٹہ کے ٹیکسی سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم یہ تصاویر جن لوگوں کو بھیجتا تھا ان میں لڑکی کے بھائی اور ماموں بھی شامل تھے، تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ملزم اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والدین اور دیگر رشتے دار اس کے لیے راضی نہیں تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملز م کی تفتیش مکمل ہونے کے بعدجوڈیشل مجسٹریٹ احترام الحق کی عدالت میں مقدمے کا چالان دائر کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت کی جانب سے منگل کو فیصلہ سنایاگیا اور ملزم کو تین سال کی قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

مزید :

قومیجرم و انصافعلاقائیبلوچستانکوئٹہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرخ حبیب نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ن لیگ پر پھینک دیا مہنگے بجلی گھر بنانے پر کارروائی کا بھی مطالبہ

فرخ حبیب نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ ن لیگ پر پھینک دیا مہنگے بجلی گھر بنانے پر کارروائی کا بھی مطالبہ

این سی او سی کا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ