in

شیخو پورہ شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات اہل علاقہ کا احتجاج گوجرانوالہ روڈ بند

شیخو پورہ شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات اہل علاقہ کا احتجاج گوجرانوالہ روڈ بند

شیخو پورہ، شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل علاقہ کا احتجاج، …

شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )18ڈاکوﺅوں کا گروہ شادی والے گھر سے پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی ، 30تولہ طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگیا۔اہل علاقہ نے واردات کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ روڈ کو بند کردیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور لوٹ مار کرتے رہے جبکہ خواتین کے کانوں سے کھینچ کر زیورات اتارے گئے۔ڈاکوﺅں نے گھر میں آئے مہمانوں سے بھی نقدی اور موبائل فون چھینے ۔

متاثرین نے بتا یا کہ پولیس کی گاڑی واردات والے گھر سے کچھ دور کھڑی تھیجب ایک شخص بھاگتے ہوئے پولیس کو بتانے گیا تو انہوں نے اس کو ہی گاڑی میں بٹھا لیا۔

واردات اور پولیس کے رویہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ روڈ بند کردیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس واردات میں ملوث ہے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

قومیجرم و انصافعلاقائیپنجابشیخوپورہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ سیریز نہیں دکھائیں گے،فواد چوہدری

پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ سیریز نہیں دکھائیں گے،فواد چوہدری

شازیہ مری نے وزیرا عظم عمرا ن خان کو سب سے بڑا کرپٹ آدمی قرار دے دیا

شازیہ مری نے وزیرا عظم عمرا ن خان کو سب سے بڑا کرپٹ آدمی قرار دے دیا