in

اہم شخصیت کی سفارش وہاڑی پولیس نے شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا

اہم شخصیت کی سفارش وہاڑی پولیس نے شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا

اہم شخصیت کی سفارش، وہاڑی پولیس نے شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دانیوال تھانہ پولیس نے بار ایسوسی ایشن کے اہم عہدیدار کی سفارش پر شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا۔

شہری عقیل افضل کے بیان پر راشد جاوید اور عمران کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد شہری راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے  مقدمہ مدعی سے آج تک ایک اے سی نہیں خریدا بلکہ وہ ہم سے سکینڈ ہینڈ اے سی خریدتے تھے۔مقدمہ مدعی کی جانب سے تھانے میں کوئی ثبوت تک پیش نہ کیا گیا ہے کہ ہم کس دن ان سے اے سی خریدنے گئے؟ اسکی کوئی رسید یا سی سی ٹی وی فوٹیج تک پیش نہ کی جاسکی ہے،جس میں مجھے وہاں سے اے سی لیکر آتے ہوئے دیکھا جاسکے۔جس دن اے سی خریدنے کا الزام مجھ پر لگایا گیا ہے میری موبائل فون لوکیشن اور حاصل پور میں میری اپنی دکان پر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ میں وہاڑی گیا ہی نہیں اور نہ کوئی اے سی خریدا۔سکینڈ ہینڈ اے سی کی واپسی کی کوئی شرط نہیں ہوتی مگر اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے مجھ پر مقدمہ درج کرواکر یہ رقم اینٹھنا چاہتے ہیں۔ کاروباری عناد کی وجہ سے اور اعلی سفارش کی بنا پر مجھ پر مقدمہ درج کرکے زیادتی کی گئی ہے۔میری گذارش ہے اس معاملے کی آزادانہ اور شفاف انکوائری کروائی جائے۔آئی جی پنجاب انعام غنی واقعہ کا نوٹس لیکر میرٹ پر انکوائری کروائیں۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابوہاڑی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رواں سال کے 11 ماہ کے دوران برآمدات میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ؟ وزارت تجارت نے اعدادو شمار جاری کردیئے

رواں سال کے 11 ماہ کے دوران برآمدات میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ؟ وزارت تجارت نے اعدادو شمار جاری کردیئے

صوفی راک گانا ”لاہوتی“ سنیئے

صوفی راک گانا ”لاہوتی“ سنیئے