in

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا  لاش کہاں چھپائی؟ انتہائی افسوسناک کہانی

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا  لاش کہاں چھپائی؟ انتہائی افسوسناک کہانی

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا،  لاش …

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاتون نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں دفنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رئیس نامی شہری اپنی بیوی شاہدہ، چھ سالہ بیٹی اور ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ ضلع گونڈا میں رہائش پذیر تھا۔ وہ کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا جبکہ بیوی گھر پر ہی رہتی تھی۔ اسی دوران خاتونِ خانہ کا پڑوسی نوجوان انکیت عرف امیت مشرا سے معاشقہ ہوگیا۔ کچھ روز پہلے رئیس اچانک گھر آیا تو اس کی شاہدہ اور انکیت رنگ رلیوں میں مصروف تھے۔ رئیس نے برہمی کا اظہار کیا تو دونوں نے اسے قتل کردیا اور لاش کے چار ٹکڑے کرکے گھر کے صحن میں دفنا دیے۔

کئی روز تک رئیس لاپتہ رہا تو اس کے دوستوں نے پولیس میں رپورٹ کردی۔ اس کا بھائی بھی گاؤں سے رئیس کی تلاش کیلئے آیا تو اس کی چھ سالہ بیٹی نے اپنی ماں کے سارے کرتوت کھول کر سامنے رکھ دیے۔ بچی نے بتایا کہ اس کی ماں نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ مجھے بھی مار دے گی۔ بچی کی نشاندہی پر پولیس نے کھدائی کرکے مقتول نوجوان کی لاش گھر کے صحن سے برآمد کرلی۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبا قمر کا شاعرانہ انداز

اداکارہ صبا قمر کا شاعرانہ انداز

بحریہ آئیکون ٹاور کراچی پر حملہ کے پیچھے کون؟

بحریہ آئیکون ٹاور کراچی پر حملہ کے پیچھے کون؟