in

کورونا سے صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جانے والی خاتون سے راستے میں اجتماعی زیادتی

کورونا سے صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جانے والی خاتون سے راستے میں اجتماعی زیادتی

کورونا سے صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جانے والی خاتون سے راستے میں اجتماعی …

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں دو نامعلوم ملزمان نے ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جانے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کے ضلع کرائیڈیو میں میاں، بیوی اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز شوہر کو صحتیاب ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی جبکہ ماں بیٹی کا علاج جاری رہا۔ ہفتہ کے روز ماں بیٹی کا کورونا ٹیسٹ اس وقت منفی آیا جب ویک اینڈ کرفیو لگ چکا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ نے شام کو ماں اور بیٹی کو ڈسچارج کردیا۔ خاتون نے درخواست کی کہ اس کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام  کیا جائے کیونکہ اس کا گاؤں 25 کلومیٹر دور ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اسے پیدل ہی گھر کا سفر کرنے پر مجبور کردیا۔

خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ پیدل ہی گاؤں کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے انہیں پکڑ لیا۔ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اس کی بیٹی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ لڑکی نے قریبی گاؤں میں جا کر کہانی سنائی تو پولیس اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تشویشناک حالت میں خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصافکورونا وائرس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

این سی اوسی کی آزادکشمیر الیکشن2ماہ تک مؤخر کرنےکی سفارش 

یاماہا نے موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں

یاماہا نے موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں