in

غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نشتر کالونی کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو لڑکی کے بھائیوں نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اویس یسین قصور کے نواحی علاقے کا رہائشی تھااس نے کچھ عرصہ قبل اپنے علاقے کی رہائشی حلیمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔اس شادی پر حلیمہ کے گھر والے راضی نہ تھے،جان کے ڈر سے اویس اپنی بیوی سمیت لاہور کے علاقہ نشتر کالونی منتقل ہوگیا۔جہاں اس نے کھلا پٹرول فروخت کرنے کا کام شروع کیا،وقوعہ کے روز وہ اپنے کام والے اڈے پر ہی موجود تھے کہ دو موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے اویس نیچے گرگیا تاہم ایک ملزم پھر بھی فائرنگ کرتا رہا اور بعدازاں اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

مقدمہ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کے نام ریاض اور عبدالرازق تھے۔ریاض موٹرسائیکل پر ہی سوار رہا جبکہ عبدالرزاق نے فائرنگ کرکے اویس کو قتل کیا۔تحقیقات کے دوران پولیس کے ہاتھ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لگ گئی۔جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ملزم فائرنگ کرتا رہا تاہم موقع پر موجود کسی شخص نے اسے روکنے یا پکڑنے کی کوشش نہ کی۔ معاملہ کی سنگینی کے باعث سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری طور پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق اپنے بہنوئی اویس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے2سگے بھائی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق عرف بابا، اشفاق اور شفاقت شامل  ہیں۔ملزمان چند روز قبل اپنے بہنوئی کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔مقتول اویس نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا انہیں رنج تھا۔مقتول اویس ایک سال سے اپنی بیوی کے ساتھ روپوش ہو کر زندگی بسر کر رہا تھا ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: غزہ سے متعلق اسرائیل کا جھوٹ پکڑا گیا

ویڈیو: غزہ سے متعلق اسرائیل کا جھوٹ پکڑا گیا

مادھوری ڈکشٹ ’ہیرا منڈی‘ میں نظر آئینگی

مادھوری ڈکشٹ ’ہیرا منڈی‘ میں نظر آئینگی