in

بیٹی کی خواہش بیٹا پیدا ہوا تو ماں نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بیٹی کی خواہش بیٹا پیدا ہوا تو ماں نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بیٹی کی خواہش، بیٹا پیدا ہوا تو ماں نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بیٹی کی خواہشمند سفاک ماں نے بیٹا پیدا ہونے پر نومولود کو کنویں میں پھینک کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بڑوانی کی 28 سالہ لتا کماری کے دو بیٹے ہیں۔ وہ تیسری اولاد بیٹی چاہتی تھی اور اس نے گھر والوں کو دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ اسے نہر میں پھینک دے گی۔ قسمت کا کرنا ایسا ہوا کہ گزشتہ دنوں اس کے گھر تیسری اولاد بھی لڑکا ہی ہوئی جس پر خاتون نے اس کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

اہل خانہ نے لتا بائی کو سمجھایا لیکن ایک دن وہ چپکے سے نومولود کو لے کر نکل گئی اور اسے کنویں میں پھینک دیا۔ خاتون نے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم کنویں میں پانی کم تھا جس کے باعث اسے بچالیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کا شیڈول پھر تبدیل

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کا شیڈول پھر تبدیل

کیا آپ اس بالی ووڈ اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

کیا آپ اس بالی ووڈ اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟