in

عید کی چھٹی کرنے پر ٹھیکیدار کا بھٹہ مزدور پر تشدد ویڈیو وائرل ہوگئی

عید کی چھٹی کرنے پر ٹھیکیدار کا بھٹہ مزدور پر تشدد ویڈیو وائرل ہوگئی

عید کی چھٹی کرنے پر ٹھیکیدار کا بھٹہ مزدور پر تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک ٹھیکیدار کی جانب سے عید کی چھٹی کرنے والے مزدور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مزدور کو درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اوکاڑہ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنج پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدور محمد احمد کو مبینہ طور پر عید کی چھٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر ملزم ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجاباوکاڑہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Kabul Blast

کابل: مسجد میں دھماکے سے امام سمیت 12نمازی جاں بحق

Pak Vs WI series

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری