in

بیوی نے شوہر کو میکے بلالیا پھر اپنے آشنا اور والدین کے ساتھ مل کر اتنی بے دردی سے قتل کردیا کہ کہرام مچ گیا

بیوی نے شوہر کو میکے بلالیا پھر اپنے آشنا اور والدین کے ساتھ مل کر اتنی بے دردی سے قتل کردیا کہ کہرام مچ گیا

بیوی نے شوہر کو میکے بلالیا، پھر اپنے آشنا اور والدین کے ساتھ مل کر اتنی بے …

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے والدین اور آشنا کی مدد سے شوہر کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جولی کماری کا اپنے گاؤں کے ایک لڑکے کے ساتھ معاشقہ تھا جس کی بنا پر اس کی اپنے 25 سالہ شوہر منا گپتا کے ساتھ ان بن رہتی تھی۔ گزشتہ روز جولی نے منا کو اپنے میکے میں بلایا جہاں اس کا آشنا، والدین اور دیگر لوگ موجود تھے۔

ملزمان نے منا گپتا پر چاقوؤں سے حملہ کردیا اور اسی پر بس نہیں کی بلکہ اس کے منہ اور آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔ نوجوان شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں ڈالی گئی اور اس سے پہلے کہ اسے ٹھکانے لگایا جاتا پولیس وہاں آپہنچی۔

پولیس کی ایک موبائل علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ اسے دو افراد مشکوک حرکت کرتے نظر آئے، پولیس جب وہاں پہنچی تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے منا گپتا کی لاش قبضے میں لے کر اس کی بیوی، ساس، سسر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ آشنا اور اس کا ساتھی فرار ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ شخص جس نے راکھی ساونت کو اٹھانے کی دھمکی دی جس کے بعد اداکارہ کو ’ارجنٹ‘ شادی کرنا پڑی

وہ شخص جس نے راکھی ساونت کو اٹھانے کی دھمکی دی جس کے بعد اداکارہ کو ’ارجنٹ‘ شادی کرنا پڑی

UAE Israel relations

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارتخانے کے قیام کافیصلہ