in

صوبائی محکموں کیساتھ ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت متعارف

SECP

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی کی رجسٹریشن کے ساتھ، ایک ہی وقت میں صوبائی محکموں کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی کی رجسٹریشن کے ساتھ، ایک ہی وقت میں صوبائی محکموں کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

ایس ای سی پی کی ای سروسز سے کمپنی کی رجسٹریشن کرتے وقت، درخواست گزار کے پاس صوبائی محکموں سے رجسٹریشن کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ کمپنی کی رجسٹریشن کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور صوبائی محکموں سے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ ایک ساتھ ایس ای سی پی کی جانب سے ہی جاری کر دیا جائے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے عوام اور سرمایہ کاروں کو تمام ریگولیٹری سروسز ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے تسلسل سے ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے تاکہ عوام بلادقت ایس ای سی پی کے دفاتر میں آئے بغیر سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

اس سہولت سے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار وقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی جس سے پاکستان کی کاروباری آسانیوں کی عالمی درجہ بندی پر مثبت اثر پڑے گا۔

اس وقت دنیا کے چند ترقی یافتہ ممالک میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی انٹی گریشن کی سہولت موجود ہے۔ ایس ای سی پی اور صوبائی محکموں کی رجسٹریشن کی انٹی گریشن کے بعد پاکستان بھی دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جہاں ایک ہی وقت میں وفاقی اور صوبائی محکموں سے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔

ایس ای سی پی کی ای سروسز میں جن محکموں کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے ان میں ایکسائز اینڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ایکسائز اینڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سندھ، پنجاب سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سندھ اور لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ میں تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ محکمے کا ہائپر لنک دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایس ای سی پی کی ای سروسز پہلے ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ایمپلایز اولڈ ایج بنیفٹ اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق اپنے تمام ریگولیٹری پراسیس کو ڈیجیٹل کرتے ہوئے کمپنی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا جا چکا ہے، کمپنیوں کے بینک اکاونٹ کھولنے میں آسانی کے لیے، بینکوں کو کمپنیوں کے انضباطی دستاویزات تک بلاتعطل رسائی کے لیے ایک خصوصی پورٹل قائم کیا گیا ہے جبکہ کمپنیوں کی تصدیق شدہ انضباطی دستاویزات اور مارگیج رجسٹر کی تصدیق شدہ نقول بھی آن لائن جاری کی جا رہی ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے اس سنگل ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کی فراہمی ریگولیٹری سروسز کی آٹومیشن کی جانب اہم اقدام ہے جس سے ملک میں ساز گار کاروباری ماحول کو فروغ ملے گا اور کاروبار کی رجسٹریشن مزید آسان ہو جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

UOB (1)

کرونا کی تیسری لہر: جامعہ بلوچستان 18مئی تک بند

امجدصابری کی پانچویں برسی پربیٹیوں کےجذباتی پیغام

امجدصابری کی پانچویں برسی پربیٹیوں کےجذباتی پیغام