in

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا

جاپان نے پاکستان کا 36کروڑ 70لاکھ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا

اسلام آباد ميں اقتصادی امور کے سیکریٹری نور احمد اور جاپانی سفیر کونیوری نے 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض کو مؤخر کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلاميہ کے مطابق پاکستان اب تک 21 ممالک کے ساتھ قرض معطلی کے معاہدے کرچکا، پاکستان کے ذمہ اپریل سے دسمبر 2020ء کے دوران 1.6 ارب ڈالر قرضہ مؤخر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قرض کی ادائیگی 2022ء سے اگلے 4 سال کے دوران کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وباء کے دوران معاشی حالات کی ابتری کے باعث ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کردیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد

جہانگیر ترین کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

عامر لیاقت کی گانا گاتے ویڈیو وائرل