in

ملک میں لاک ڈاؤن کےخدشات، ڈالرکی قیمت میں اضافہ

ملک میں لاک ڈاؤن کےخدشات، ڈالرکی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور لاک ڈاؤن کے خدشے نےاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.20روپے اضافہ کردیا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور لاک ڈاؤن کے خدشے نےاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.20روپے اضافہ کردیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےچیئرپرسن ملک بوستان نے کہا امپورٹرز ملک میں لاک ڈاؤن کے خوف سے جلدی میں ایل سی (لیٹر آف کریڈٹ) نکال رہے ہیں جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ درآمد کنندگان نے اب درآمد کےلیے بینک سے ایل سیز یعنی (لیٹر آف کریڈٹ) کھولنا شروع کردیے ہیں، جو انہیں دو مہینے بعد کھولنے تھے۔ ایل سی امپورٹر بینک کے ذریعہ بیرون ملک بھیجنے والے بینک کو یقین دہانی کرواتا ہےکہ وہ ان کے نام پر ایک خاص رقم رکھوا رہا ہے، جب کھیپ پہنچ جاتی ہے تو ادائیگی کردی جاتی ہے۔

اگرلاک ڈاؤن ہو تو ایل سی کھولنا اور درآمد کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور پھر اگر بین الاقوامی سطح پر لاک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے تو شپنگ لائنز ایک بار پھر کم ہوجائیں گی جس سے مال کی درآمد رک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوویڈ-19 ویکسین کی نجی درآمد کی اجازت دے چکی ہے۔

ملک بوستان نے مزید بتایا کہ حکومت صرف ویکسین کی درآمدات میں اس سال تقریبا 1 بلین ڈالر کی لاگت آئےگی جس سے زرمبادلہ اور اس کے بعد ڈالر پر دباؤ پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیوں آف پاکستان کے سکریٹری اور کرنسی ایکسچینجر ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ ڈالر کی شرح میں حالیہ اضافہ ہفتہ وار صورتحال کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے ملک میں ترسیلات زر پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گی جس سےڈالر کی شرح معمول پر آجائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عیدکےموقع پرقیدیوں کی سزا 30روز کی معافی کی درخواست

عیدکےموقع پرقیدیوں کی سزا 30روز کی معافی کی درخواست

معروف بھارتی اداکارہ شعیب اختر کی شکر گزار

معروف بھارتی اداکارہ شعیب اختر کی شکر گزار