in

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا ایک لاکھ 4500 روپے ہوگیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا ایک لاکھ 4500 روپے ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 89 ہزار 592 کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1777 ڈالر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1350 روپے جبکہ 10 گرام 1157.40 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 26.07 ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان