اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت پٹرولیم نے فروری کے مہینے کیلئے 22 فیصد کم قیمت پر لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) خرید لی۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی کمپنی نے فوری ٹینڈر کے ذریعے فروری کے مہینے کیلئے انتہائی کم قیمت پر ایک اور ایل این جی کارگو بک کیا ہے۔ اس کی قیمت اُس بِڈر سے تقریباً 22 فیصد کم ہے جس نے اس سے پہلے اسی کارگو کیلئے بولی واپس لے لی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بحث بھی ختم ہوگئی ہے کہ اگر جلدی بکنگ کی جاتی تو قیمت کم ملتی کیونکہ ایل این جی کارگو پہلے حاصل کرنے پر سستا نہیں ملتا بلکہ رسد اور طلب کی بنیاد پر اس کی قیمت طے ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جو ٹینڈر کیا گیا تھا اس کی ڈلیوری 49 دنوں میں جبکہ موجودہ کارگو کی ڈلیوری 35 روز میں میں ہوگی۔
2. This also puts to rest argument tht ordering very early guarantees a better price. To put things into perspective, time period b/w bid submission & delivery date of cargo for recent urgent tender was 35 days as compared w/ 49 days for earlier tender in same delivery window.
— Petroleum Division, Ministry of Energy (@Official_PetDiv) January 22, 2021