in

ہونڈا کمپنی کا 100فیصد الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

ہونڈا کمپنی کا 100فیصد الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

جاپانی کمپنی ہونڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنائے گا۔

جاپانی کمپنی ہونڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپانی ہونڈا کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 2040ء تک وہ تمام گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائیڈروجن پر چلنے والی بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقیناً مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کیلئے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کے اگلے 19 سالوں کیلئے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030ء تک 40 فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ 80 فیصد کا ہدف 2035ء تک پورا کرلیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے مطابق 2040ء تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام گاڑیاں الیکٹرک اور فیول سیل پر مبنی ہوگی۔ ہونڈا نے اپنا ہدف مکمل کرنے کیلئے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے 2030ء تک ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 46 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہونڈا کمپنی کی جانب سے مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا بیان جاری کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کیسز میں اضافہ، پمز میں سہولیات کم پڑگئیں

کرونا کیسز میں اضافہ، پمز میں سہولیات کم پڑگئیں

پولیس کمائی میں مصروف، طالبان کراچی پہنچ گئے

پولیس کمائی میں مصروف، طالبان کراچی پہنچ گئے