in

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 700 روپے جبکہ فی اونس 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 700 روپے جبکہ فی اونس 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 اپریل کو 1300 روپے اور فی اونس نرخ 30 ڈالر بڑھ گئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 700 روپے کم سے ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 88 ہزار 820 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 1773 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونا تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1350 روپے جبکہ 10 گرام 1157.40 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25.92 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر تبدیل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر تبدیل

بھارتی اداکارہ حنا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

بھارتی اداکارہ حنا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی