in

اگلے مالی سال کے بجٹ کے اہم اہداف کا تعین جاری

اگلے مالی سال کے بجٹ کے اہم اہداف کا تعین جاری

وزارت خزانہ نے مالی سال 2021.2022 کے لیے ترقیاتی بجٹ 150 ارب روپے جبکہ دفاعی اخراجات میں 33 ارب روپے اضافے کی تجویز رکھی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نئے بجٹ کے اہم اہداف کا تعین جاری ہے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپے اضافے کا منصوبہ ہے جس کے بعد ترقیاتی بجٹ 650 ارب سے بڑھ کر800 ارب تک پہنچ جائے گا۔ 10فیصد فنڈز بھاشا اورمہمند ڈیم جیسے میگا پراجیکٹس پرخرچ ہوں گے۔

دفاعی بجٹ میں بھی 35 ارب روپے اضافے کی تجویزہے جس کے بعد اس کا حجم 1330 ارب روپے ہوجائے گا۔ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانا اور ٹیکس چوری کا خاتمہ اہم ہدف قرار دیا گیا ہے۔ خدمات، رئیل اسٹیٹ، ہول سیل،ری ٹیل سیکٹرز میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی۔

اس کے علاوہ صحت، تعلیم، ضروری خوراک کے سوا تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا پلان ہے۔ قرضوں پر سود کی مد میں 105 ارب روپے زیادہ یعنی 3105 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ سبسڈیز کیلئے501 ارب روپے رکھنے کا پلان ہے جبکہ تنخواہوں پر510 ارب روپے اور پنشن کی ادائیگی پر480 ارب روپے خرچ ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹیسٹ مثبت آنے پرعلی عظمت کی کرونا کو بددُعا

ٹیسٹ مثبت آنے پرعلی عظمت کی کرونا کو بددُعا

khursheed-shah-2

حکومتی غلطیوں کی سزا عوام کومل رہی ہے، خورشید شاہ