in

ایف بی آرنے جعلی ای میلز سے متعلق لوگوں کوخبردارکردیا

ایف بی آرنے جعلی ای میلز سے متعلق لوگوں کوخبردارکردیا

وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹرز کی بنیاد پر کوئی ای میل نہیں بھیجی ہے۔ جعلی ای میلز وائرس زدہ اور معلومات چرانے کی کوشش ہے۔

عوام کو مطلع کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ای میل آئی ڈی کے ذریعے جعلی ای میلز بھیجی جارہی ہیں۔
[email protected]

ايف بي آر نے شہريوں کو خبردار کيا ہے کہ ٹيکس دہنگان کو ايک جعلی ای میل ایڈریس سے ای ميلز بھیجی جار ہی ہیں جن کا مقصد لوگوں کی معلومات چرانا ہے۔ ٹیکس گزار ایسی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں۔

ايف بی آر کے مطابق جعلی ميلز ميں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کی تفصیلات کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔ اگر کسی کو ايسی ميل موصول ہوجائے تو وہ متعلقہ اتھارٹيز کو آگاہ کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل،شناختی کارڈ بلاک،اکاؤنٹس منجمد

سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل،شناختی کارڈ بلاک،اکاؤنٹس منجمد

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،اسلام آبادمیں موسلادھاربارش

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،اسلام آبادمیں موسلادھاربارش