in

پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید فنڈز ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید فنڈز ملنے کا امکان

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کرونا کی بگڑتی صورتحال میں مزید فنڈز فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں نمائندہ ماریہ ٹیریسا کہتی ہیں کہ گردشی قرضے پر قابو کرنے کیلئے بجلی ٹیرف بڑھانا ہوگا، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سے متعلق پاکستان کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دی۔

پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کرلیا، کرونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید امداد کا بھی اشارہ دیدیا۔ ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کی نمائندہ ماریہ ٹیریسا نے کہا کہ کرونا سے درپیش مشکل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان یورو بانڈز سمیت دستیاب مالی وسائل استعمال کرسکتا ہے، آئی ایم ایف فنڈز ناکافی ہونے کی صورت میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے مزید مدد کیلئے تیار ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے اصلاحات کے ذریعے ٹیکس چھوٹ میں کمی، چوری کی روک تھام اور ریونیو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ بولیں کہ مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدار ایکسچینج ریٹ اور غریب طبقے کی مالی امداد کی پالیسی برقرار رکھنا ہوگی، گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی ریٹ  بھی بڑھانا ہوں گے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دی، کرونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عملدرآمد میں پیشرفت کی، منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیسرے ٹی20 پاکستان کی تاریخی فتح

تیسرے ٹی20 پاکستان کی تاریخی فتح

ڈنمارک نےایسٹرا زینیکا ویکسن لگانا بند کردی

ڈنمارک نےایسٹرا زینیکا ویکسن لگانا بند کردی