in

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی۔ قیمت فی تولہ سونا 1500 روپے جبکہ فی اونس 11 ڈالر گرگئی۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی۔ قیمت فی تولہ سونا 1500 روپے جبکہ فی اونس 11 ڈالر گرگئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1500 روپے کمی سے ایک لاکھ 2 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 1287 روپے سستا ہوکر 87 ہزار 448 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 1730 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہیں۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Naeem Ashraf Butt Art Final

کوئی کتنا بھی طاقتور ہو، احتساب سب کا ہوگا، وزیراعظم

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ