in

اوورسیز پاکستانیوں نے 2بلین ڈالرز بھیج کرریکارڈ قائم کردیا، وزیراعظم

PM Imran Khan 1

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے محبت اور عزم بے مثال ہے، کرونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 بلین ہوگئیں، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ حماد اظہر نے  بھی ٹویٹ میں لکھا کہ 9ماہ میں ترسیلات زر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 26.2 فیصد بڑھ گئیں اور ترسیلات زر میں مارچ کے دوران 43فیصد اضافہ ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج

اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج

پاکستان میں مشہورکیسےہوناہے؟سیمی راحیل سےجانیے

پاکستان میں مشہورکیسےہوناہے؟سیمی راحیل سےجانیے