in

ای کامرس ادائیگیوں میں آسانی کیلئے یوبی ایل نے این آئی ایف ٹی کیساتھ معاہدہ کرلیا

ای کامرس ادائیگیوں میں آسانی کیلئے یوبی ایل نے این آئی ایف ٹی کیساتھ معاہدہ کرلیا

ای کامرس ادائیگیوں میں آسانی کیلئے یوبی ایل نے این آئی ایف ٹی کیساتھ معاہدہ …

کراچی (پ ر) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ( یو بی ایل) نے ای کامرس ادائیگیوں میں آسانی کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجیز(این آئی ایف ٹی) کیساتھ ڈیجیٹل پارٹنر شپ کا سٹریٹجک معاہدہ کرلیاتاکہ موبائل یا ای کامرس کی ادائیگی ’ این آئی ایف ٹی ای پے‘ کے ذریعے کی جاسکے۔اس پارٹنرشپ سے یوبی ایل کی برانچ اور اومنی صارفین براہ راست اپنے اکاﺅنٹس سے محفوظ طریقے سے رقوم نکلواسکیں گے۔ 

بینک کے صارفین یوبی ایل اور این آئی ایف ٹی پر رجسٹرڈ ای کامرس سٹورز سے بھی خریداری کرسکیں گے تاکہ صارفین کو آسانی رہے اور محفوظ طریقے سے آن لائن ٹرانزیکشن کرسکیں، مزید یہ کہ این آئی ایف ٹی ای پے بھی یوبی ایل کے انٹرنیٹ پے منٹ گیٹ وے کیساتھ منسلک کیاجائے گا تاکہ بینک کے دیگر صارفین بھی براہ راست ڈیبٹ آپشن کے ذریعے آن لائن ویب سٹورز کو ادائیگیاں کرسکیں، رقم براہ راست صارفین کے اکاﺅنٹ سے کٹوتی ہوگی اور محفوظ طریقے سے متعلقہ کاروباری کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی جائے گی ۔ یہ شراکت داری ڈیجیٹل لین دین کو بڑھانے اور ملک میں باہمی ڈیجیٹل ادائیگی ماحولیاتی نظام بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کی تقریب میں سی ای او حیدر وہاب، ہیڈ آف ڈی ایف ایس فواد عبدالقادر، این آئی ایف ٹی سے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ عمران کورائی نے شرکت کی ۔یوبی ایل کی نمائندگی ہیڈ آف ڈیجیٹل پے منٹس اینڈ برانچ لیس بینکنگ محمد ہمایوں سجاد ، ہیڈ ڈیجیٹل چینلز امین رحمان، ہیڈ ڈیجیٹل پے منٹس ایکسپٹنس ارسلان عارف، ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ عدنان جاوید اور ہیڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز عالیہ احمد نے کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد ہمایوں سجادنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسی شراکت داری سے یوبی ایل اس قابل ہوگا کہ اپنے صارفین کو کئی طرح کے ڈیجیٹل پے منٹس آپشنز کی پیشکش کرے، حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یوبی ایل اپنے کسٹمرز کو بغیر کسی پریشانی کے ڈیجیٹل پے منٹ سلوشنز کے لیے سب سے آگے ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ترک ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ترک ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق