in

کربلا میں پہلی پاکستان ڈیفنس ایکسپو کا انعقاد

کربلا میں پہلی پاکستان ڈیفنس ایکسپو کا انعقاد

عراق کے شہرکربلا میں پہلی پاکستانی یک ملکی دفاعی صنعتی نمائش (پاکستان ڈیفنس ایکسپو عراق) منعقد کی گئی۔2روزہ ایکسپو کا مقصد عراق میں پاکستانی دفاعی اورصنعتی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔

کربلا میں ہونے والی اس نمائش کے انعقاد کے لیے پاکستانی وزارت دفاعی پیداوار اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن  نے کلیدی کردار ادا کیا۔

نمائش کی افتتاحی تقریب میں گورنر کربلا انجینئر نصیف الخطابی اور وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل جناب جبار ثجيل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ عراق کے اعلی سطح کے دفاع ، تجارت اور صنعتی شعبے  سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں اس نمائش میں شرکت کی۔

عراقی عہدیداروں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور کاریگری کو سراہا۔20 سے زائد پاکستانی عوامی اور نجی دفاعی سازوسامان سازوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعتی  نمائش سے عراق میں منعقد کرنا سنگ میل  ہے۔ ایسے ایونٹس پاکستان اور عراق کے تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،فلسطینی شہید، اہلیہ زخمی

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،فلسطینی شہید، اہلیہ زخمی

پی پی سے اتحاد توڑنے پر وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان

پی پی سے اتحاد توڑنے پر وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان