in

اگلے ہفتے نئی معاشی ٹیم آجائے گی کون کون شامل ہوگا؟ کامران خان نے نام بتادیے

اگلے ہفتے نئی معاشی ٹیم آجائے گی کون کون شامل ہوگا؟ کامران خان نے نام بتادیے

اگلے ہفتے نئی معاشی ٹیم آجائے گی، کون کون شامل ہوگا؟ کامران خان نے نام بتادیے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک نئی معاشی ٹیم سامنے آجائے گی ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے کلیدی فیصلہ سازوں کے ساتھ مل کر اہم فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو خزانہ، ریونیو اور معیشت کے کلیدی امور سونپے جائیں گے۔ ان کے سلک بینک فراڈ سے متعلق معاملات اگلے دو سے تین روز میں حل ہوجائیں گے جبکہ رینٹل پاور کیسز میں وہ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

کامران خان کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے امور، سیکرٹری خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری ڈاکٹر وقار مسعود کو دی جائے گی۔ مرکزی معاشی، مالیاتی اور کاروباری امور کا فیصلہ کارپوریٹ سیکٹر کے اہم لیڈرز پر مشتمل ٹیم کرے گی۔ محمد علی ٹپا، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، آصف قریشی، شمشاد اختر، سلیم رضا، ڈاکٹر سلمان شاہ،  ڈاکٹر رضوان امجد، ڈاکٹر اعجاز اور عابد سلیم سلہری معاشی اور سوشل ان پٹ دیں گے۔

مزید :

بزنسعلاقائیسندھکراچی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ بھرمیں پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکول بندکرنےکا فیصلہ

سندھ بھرمیں پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکول بندکرنےکا فیصلہ

گووندا کی صحت بارے پریشان کن خبر آگئی

گووندا کی صحت بارے پریشان کن خبر آگئی