in

ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ کیوں؟

ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ کیوں؟

پاکستان ميں ڈالر نيچے آيا پھر بھی گاڑياں بدستور مہنگی ہيں، ڈالر تقریباً دو سال پہلے والی پوزیشن پر آگیا لیکن قيمتيں کم نہ ہوسکيں، 3 سے 24 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا۔

جون 2019ء میں امریکی ڈالر 153 سے 154 روپے کا تھا، 168 روپے کی اونچی اڑان کے بعد اپریل 2021ء میں ڈالر 152 روپے کی سطح پر تو ٓ گیا لیکن اس دوران 4 پہیوں والی سواری کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں۔

چھوٹے طبقے کی سواری سوزوکی ویگن آر کو ہی دیکھ لیں، جون 2019ء میں 12 لاکھ 64 ہزار روپے کی تھی لیکن اپریل 2021ء تک 16 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 1300 سی سی کی چینی ماڈل کی گاڑی کا موازنہ کریں تو جون 2019ء میں جو قیمت 12 لاکھ 89 ہزار تھی وہ اپریل 2021ء تک تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے سے 16 لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رونالڈو کا غصہ 64ہزار یورو کی آمدنی کاذریعہ بن گیا

رونالڈو کا غصہ 64ہزار یورو کی آمدنی کاذریعہ بن گیا

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ پولیس سٹیشن سے فرارہونے والا ملزم دوسرے روز دوبارہ گرفتار

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ پولیس سٹیشن سے فرارہونے والا ملزم دوسرے روز دوبارہ گرفتار