in

کراچی:سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہےہیں،اسد عمر

کراچی:سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہےہیں،اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں ہفتے کو وفاقی وزيرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ سی پيک کےذريعےپاکستان ميں روزگارکےمواقع بڑھيں گے۔سی پيک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس ميں توسيع بھی ہورہی ہے۔

کراچی سے متعلق اسد عمر نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں گرين لائن بس سروس اگست ميں شروع کرديں جبکہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو1000 میگاواٹ بجلی دیں گے۔ کے فور منصوبے پر واپڈا کام کررہا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کےلیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے تو پوری معیشت بندکرنی پڑسکتی ہے اور ملک میں کرونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے دیے

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے دیے

مہدی حسن کے بڑے بیٹے اور ماہر طبلہ نواز عارف حسن انتقال کر گئے

مہدی حسن کے بڑے بیٹے اور ماہر طبلہ نواز عارف حسن انتقال کر گئے