in

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

PAKISTAN, GOLD RATE

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 1500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر 90 ہزار 878 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 19 ڈالر اضافے کے بعد 1731 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

دو روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا 3100 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 46 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 40 روپے اضافے سے 1360 روپے جبکہ 10 گرام 33.30 روپے بڑھ کر 1164.98 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت عوام کومہنگائی کےسونامی میں ڈبو چکی ہے، بلاول بھٹو

حکومت عوام کومہنگائی کےسونامی میں ڈبو چکی ہے، بلاول بھٹو

ٹی20ورلڈکپ 2021: بھارت نےویزہ گرانٹی کیلیےمزید وقت مانگ لیا

ٹی20ورلڈکپ 2021: بھارت نےویزہ گرانٹی کیلیےمزید وقت مانگ لیا