in

پاکستانی برآمدات 10 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں

پاکستانی برآمدات 10 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں

پاکستانی معيشت تيزی سے ترقی کے زينے چڑھنے لگی، برآمدات 10 سال کی بلند ترين سطح پر پہنچ گئيں، مارچ ميں برآمدات کا حجم 2 ارب 34 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگيا۔

پاکستانی معيشت تيزی سے ترقی کے زينے چڑھنے لگی، برآمدات 10 سال کی بلند ترين سطح پر پہنچ گئيں، مارچ ميں برآمدات کا حجم 2 ارب 34 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگيا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ سے پاکستانی برآمدات مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد تو ہیں ہی لیکن مارچ 2021ء کی برآمدات کا حجم گزشتہ 10 سال میں کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2021ء میں برآمدات فروری 2021ء کے مقابلے میں 13.4 فیصد جبکہ مارچ 2020ء کے مقابلے میں 29.3 فیصد زائد رہیں۔

مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا مجموعی حجم 18 ارب 66 کروڑ ڈالر سے بڑھ چکا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے 7 فیصد زائد رہا۔

دوسری جانب مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات بھی 12 فیصد بڑھ گئیں۔ مشیر تجارت کے مطابق یہ اضافہ خام مال، چینی، گندم اور کپاس امپورٹ کرنے کی وجہ سے ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی   کے بھارتی گانے پر ٹھمکے ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی   کے بھارتی گانے پر ٹھمکے ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

حکومت نےآئی ایم ایف سےاپنے مطالبات تسلیم نہیں کروائے

حکومت نےآئی ایم ایف سےاپنے مطالبات تسلیم نہیں کروائے