in

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1600 روپے اور فی اونس 27 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1600 روپے اور فی اونس 27 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 1372 روپے بڑھ کر 89 ہزار 92 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر اضافے کے بعد 1712 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1320 روپے جبکہ 10 گرام 1131.68 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی

اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کا بچہ دم توڑ گیا

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کا بچہ دم توڑ گیا