in

امریکی ڈالر22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر 22ماہ کی کمترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

امریکی ڈالر کی قدر مسلسل گررہی ہے اور روپیا تگڑا ہورہا ہے، منگل کو تو پاکستانی کرنسی نے جیسے امریکی کرنسی کو پچھاڑ ہی دیا۔

ڈالر پورے ایک روپے مزيد سستا ہوکر انٹربینک مارکیٹ میں بائیس ماہ کی کم ترین سطح 153روپے دس پیسے پر آگیا۔

ماہر معیشت خرم شہزاد کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ترسیلات زر میں ڈالرز آنے کی رفتار بڑھ رہی ہے، عمرہ اور حج سیزن نہ ہونے سے ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہوئی ہے، ڈالر انفلو زیادہ اور آؤٹ فلو کم ہوگیا ہے۔

کرنسی ڈیلر کہتے ہیں ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھتے ہوئے گھروں میں رکھے ڈالر اب مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں، بہت ممکن ہے کہ ڈالر آئندہ ماہ 150 روپے سے نیچے آجائے۔

ماہر معیشت کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گرسکتی ہے۔

اگست دوہزار بیس میں امریکی ڈالر 168 روپے 45 پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچا تھا جہاں سے اب تک آٹھ ماہ میں ڈالر کی قدر پندرہ روپے سے زائد اور نو فیصد تک گرچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟

لاہور:ماسک نہ پہننے پر مقدمات،جرمانوں کا سلسلہ جاری

لاہور:ماسک نہ پہننے پر مقدمات،جرمانوں کا سلسلہ جاری