in

سونے کی قیمت میں کمی

GOLD RATE, PAKISTAN,

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 5 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہوکر 90 ہزار 621 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 1727 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1360 روپے جبکہ 10 گرام 1165.98 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24.85 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عیدپر پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کاتحفہ دینگے، حسن مرتضٰی

عیدپر پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کاتحفہ دینگے، حسن مرتضٰی

لنکن آل راؤنڈر کے ایک اوور میں 6چھکے

لنکن آل راؤنڈر کے ایک اوور میں 6چھکے